ڈپٹی کمشنر زیرین چترال کا دورہ بموریت

بمبوریت(زیل نمائندہ)زیرین چترال کے ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گزشتہ دنوں منفرد ثقافت کے امین لوگوں کی سرزمین بمبوریت کا دورہ کیا۔   انہوں نے علاقے کے لوگوں سے ملے اور ان کو درپیش مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔  ڈپٹی کمشنر نےکالاش عجائب گھر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر رکھے ہوئے اشیاء میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا کے ڈائرکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے کالاش میوزم بارے ڈی سی چترال کو بریفینگ دی۔  کالاش کمیونیٹی نے مہمان کو اپنی روایتی پوشاک پہناکر پرتباک استقبال کیا۔ ڈی سی لوئیر چترال نے کالاش کمیونیٹی کے گھروں  اور ان کے مقدس مقامات کا بھی دورہ کیا۔  انہوں نے بی ایچ یو بمبوریت کا بھی اچانک دورہ کیا اور وہاں ادویات کی موجودگی اور مریضوں کو درپیش مسائل بارے آگہی حاصل کی۔

Print Friendly, PDF & Email