محکمہ سی این ڈبلیو کی نااہلی، ٹینڈر کو دو ماہ گزرنے کے باؤجود چترال بونی روڈکی مرمت نہ ہوسکی

بونی (زیل نمائندہ)محکمہ سی اینڈ ڈبلیو چترال کی نااہلی کی وجہ سے  چترال بونی روڈ کی مرمت کے لیے ٹینڈر ہوئے دو ماہ کا عرصہ گزر گیا مگر تاحال اس پر کام شروع نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق چترال بونی روڈ کے لیے تین قسم کے فنڈز ریلیز ہوچکے ہیں ۔ان میں سے ایک پیچ ریپیرینگ یعنی پختہ سڑک میں بننے والے کھڈوں کی مرمت کے لیے فنڈ ریلیز ہوا تھا جسے ٹھیکیدار نے 55 فیصد بیلو کرکے لیا ہے مگر تاحال اس سلسلے میں کام کا آغاز نہ ہوسکا۔ دوسری فنڈ سڑک کے سائڈ میں ایک فٹ کنکریٹ لگانے کا تھا اس پر بھی تاحال کام شروع نہ ہوسکا ۔ جبکہ تیسرا فنڈپی ٹی سی ایل نے سی این ڈبلیو کو دیا ہے ۔ چونکہ پی ٹی سی ایل نے چترال سے بونی تا مستوج ڑاسپور فائبر آپٹکس لائن کے لیے سڑک کے کنارے کھدائی کی تھی اور اس کام کو دوبارہ صاف کرنے کے لیے انہوں نے محکمے کو مرمت کے پیسے دئیے ہیں ۔

ان تینوں فنڈز کے لیے ٹینڈر تو ہوچکے ہیں مگر تاحال کام شروع نہ ہوسکاہے۔ اسی طرح پچھلے سال بھی پچ ریپیرنگ کے لیے فنڈ مختص ہوچکے تھے مگرروڈ پر عملی کام نہ ہوسکااور وہ  رقم کہیں غائب کر دئیے گئے ۔  اب بھی ادارے کے اعلی حکام اور ٹھیکیدار ملی بھگت سے حالیہ فنڈز کو بھی خرد برد کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email