مداشیل کریم آباد میں گاڑی کا حادثہ، دو افراد جان بحق

کریم آباد(زیل نمائندہ)چترال ٹاؤن  سے کریم آباد جانے والی ٹیوٹاجیپ مداشیل کے مقام پرگہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیورسمیت دوافرادجان بحق ہوگئے۔ جان بحق ہونے والوں میں  ڈرائیوراعتبارخان سکنہ آڑیان دروش اورعبدالولی خان سکنہ اوسیاک دروش شامل ہیں  ۔ حادثے کے بعد مقامی افراد اور شوغور پولیس نے لاشین نکاکرڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال منتقل کیا جہاں سے ان کے ورثاء کو حوالہ کرنے کے بعد آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email