خطیب خلیق الزمان کی بیٹی کی نکاح کی تقریب شاہی مسجد میں ادا ہوئی

چترال(زیل نمائندہ) خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کی بیٹی عادلہ حنیف جو عالمہ فاضلہ اور ایم اے عربی پاس ہے  اس کی نکاح حافظ محمد عالم گیر ولد  فضل عظیم مہتر جو سکنہ بروز کے ساتھ شاہی مسجد میں ایک نہایت سادہ تقریب میں منعقد ہوئی۔نکاح شاہی مسجد کے پیش امام قاری محمد شبیر نے پڑھائی۔ نکاح کے دوران موصوفہ کی مہر فاطمی مقرر کی گئی جو شرعی لحاظ سے 131 تولہ 3 ماشہ چاندی مقرر  کی گئی۔  جس کی قیمت ایک لاکھ اسی ہزار روپے  بنتی ہے۔ نکاح پڑھانے کے بعد تمام شرکاء میں کھجور تقسیم کئے گئے جو سادگی کی مثال قائم کی گئی۔ نکاح کے تقریب میں مفتی انور نبی، مفتی اسحاق، انٹیلیجنس کے اعزازی کپتان ریٹائرڈ فضل قادر، مفتی جمی اللہ، مہتر جو عنایت اللہ اسیر اور حصوصی طور پر بین الاقوامی سطح پر کار ریسنگ کے عالمی ریکارڈ یافتہ  سلطان گولڈن نے بھی شرکت کی۔
ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے خطیب خلیق الزمان  نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی جو ایک عالمہ، فاضلہ اور عربی میں ماسٹر پاس ہے اس کی نکاح اسلئے شاہی مسجد میں ایک نہایت سادہ تقریب میں پڑھوائی  تاکہ دوسرے لوگوں کیلئے ایک مثال بن سکے اور وہ بھی اپنی جوان بیٹیوں کی نکاح نہایت سادگی
سے پڑھائے اور فضول خرچیوں سے بچ جائے۔ خلیق لزمان نے بتایا کہ جہاں نکاح آسان ہوتی ہے وہاں بے حیائی حتم ہوتی جاتی ہے اور ہمیں چاہئے کہ اسلام کے ذرین اصولوں پر عمل کرکے نکاح جو سنت نبویﷺ ہے اسے  آسان  سے آسان طریقے سے منائے تاکہ لوگ تنگی محسوس نہ کرے۔ عالمی شہرت یافتہ کار ریس  ریکارڈ ہولڈر سلطان گولڈن نے بتایا کہ اس سے ایک سنت زندہ ہوگیا اور اس سے بہت فائدہ ہوگا دونوں فریق کیلئے یہ آسان ہے لڑکی کیلئے بھی اور لڑکے کیلئے بھی۔ ہمیں چاہئے کہ اپنے بچوں اور بچیوں کی نکاح اس طرح سادہ طریقے سے منائے تاکہ فضولیات سے بچ سکے اور معاشرے میں نکاح کو فروغ دے کر بے حیائی کا حاتمہ کیا جاسکے۔ تقریب نکاح میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
Print Friendly, PDF & Email