گولین کے متاثرین سیلاب کےلیے امدادی اور بحالی کا کام زوروشور سے جاری

گولین(زیل نمائندہ) گزشتہ اتوار کے دن گولین میں گلیشئرپھٹنے سے سیلاب نے تباہی مچادی تھی جس کی وجہ سے متعددگھر، زرعی زمین اور درخت سیلابی ریلوں کی زد میں آکر بہہ گئے تھے۔ ایک ہفتہ گزرنے کے بعد اب بھی گولین کا زمینی راستہ بحال نہیں ہوا ہے۔  گولین ویلی میں محسور لوگوں تک امداد پہنچانے کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن نے سبقت لے گیااور فی الفور متاثرین تک امداد پہنچانے میں کامیاب ہوا ۔ اس کے بعد سرکاری سطح پر بھی متاثرین اور محسورین تک امداد پہنچانے کا سلسلہ شروع ہوا۔  عوامی نمائندوں نے بھی گولین میں کئی دن موجود رہے اور متاثرین کی داد رسی کرتے رہے۔ اب صورت حال یہ ہے کہ گولین کا زمینی راستہ صرف پیدل کے لیے جزوی طور پر بحال ہوا ہے جس میں کارلفٹ اور دوسرے ذرائع  استعمال ہورہے ہیں۔ گولین ویلی کی سڑک مکمل طور پر بحال ہونے میں کئے دن لگیں گے۔

امدادی کاموں میں ضلعی انتظامیہ، چترال سکاؤٹس، تجار یونین اور مخیر حضرات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اس وقت گولین میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے جاچکے ہیں جس میں متاثرین کو طبی امداد دی جارہی ہے۔  گولین کے مقام میں آنے والا سیلاب نہ صرف گولین کے کئی دیہات کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ اس ویلی سے دوسرے علاقوں کو جانے والا آب نوشی اور آب پاشی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ موری پائین، کجو اور برغوزی میں لوگ پانی کے ایک ایک بوند کے لیے ترس رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email