جشن بروغل ۱۶ اگست کو بروغل نیشنل پارک  میں منعقد ہوگا،  جشن انتظامیہ

بروغل(زیل نمائندہ) سطح سمندر سے تقریباً ۱۳ ہزارفٹ کی بلندی پر وادی بروغل میں جشن بروغل ۲۰۱۹ اگلے مہینے کی ۱۶ سے ۱۸ تاریخ تک بروغل نیشنل پارک میں منعقد ہو گا۔  اس جشن میں یاک پولو،پولو، فٹ بال،رسہ کشی سمیت مختلف روایتی کھیل کھیلے جائیں گے۔  بروغل فیسٹول کے چئیرمین اور فوکل پرسن امین جان تاجک اور محمد ارشاد کے مطابق اس سال جشن بروغل میں کافی تعداد میں سیاح اور شائقین جشن میں شرکت کریں گے۔ جشن میں شرکت کرنے والے سیاحوں کے لیے انتظامات کیے جائیں گے اور شائقین کو بروغل میں روایتی کھیلوں کے ساتھ پرفضامقام کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔

یادرہے جشن بروغل کا اہتمام ہر سال اگست کے مہینے میں بروغل کے پرفضا مقام پر ہوتاہے جس میں سیاحوں کو فطری حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ روایتی کھیلوں اور خصوصاً یاک پولو دیکھنے کا موقع ملتاہے۔

Print Friendly, PDF & Email