اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر میں بھی ہڑتال، دکانیں بند نظام زندگی مفلوج

بونی (زیل نمائندہ) آج صوبے کے دوسرے حصوں کی طرح اپر چترال کے تاجر برادری نے بھی ناجائز سیلز ٹیکسز کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا  ۔ اس شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال خیبر پختونخواہ کے تاجر برادری نے دی تھی ۔ اپر چترال کے ضلعی ہیڈ کوارٹر بونی کا مین بازار مکمل بند رہا بونی میں اس شٹر ڈاؤن کا فیصلہ   بونی بازار کے صدر  رحیم خان نے دیا تھا ، اس موقع پر تجار برادری نے پورے بونی بازار میں احتجاجی واک کیا جو کہ بونی چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر لی ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقریرین نے حکومت کی  جانب سے عائد کردہ سیلز ٹیکس کو یکسر مسترد کر دیا ۔ مقریرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ ان  ظالمانہ ٹیکسوں کی وجہ سے آنے والی مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑ دی ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ مقررین میں تجار یونین کے صدر رحیم خان، محمد شفیع ، سوشل ورکر رحمت سلام، مختار لال ، ظہیر الدین بابر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور سیلز ٹیکسوں  کو واپس لے لیں  بصورت دیگر  اس احتجاجی سلسلے کو مزید آگے بھی جاری رکھا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email