بونی (زیل نمائندہ )نامور پولو کھلاڑی شہزادہ سکندر الملک کو جشن شندور سے آؤٹ کرنا چترالی ثقافت پر بدترین حملہ ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ۔ ڈپٹی کمیشنر لوئر چترال اپنی ذاتی عناد کی وجہ سے اسٹار پلیر کو آؤٹ کیا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ناظمین یونین اپر چترال اور تحریک حقوق عوام اپر چترال نے اپر چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ناظم وی سی بونی ٹو سلامت خان، تحریک حقوق عوام کے سربراہ پرویز لال، رحمت سلام لال، سابق تحصیل ناظم مستوج شمس الرحمن لال،تحریک حقوق عوام کے صدر مختار لال،سید سلطان نگاہ، فرید احمد ، قربان علی ، سید شیر حسین ، سابق الیکشن کمشنر نور گلاب ، پرنس سلطان الملک، جبار ، انعام اللہ اور دیگر موجود تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال پولو اسٹار شہزادہ سکندر الملک سے اپنی ذاتی عناد کی بدولت پولو جیسے ثقافتی کھیل کر داغدار کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ اگر ڈپٹی کمیشنر لوئر چترال نے اپنے فیصلے کو واپس نہ لیااور شہزادہ سکندر الملک کو بدستور ٹیم سے باہر رکھنے کی کوشش ہوئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جشن شندور کے موقع پر اپر چترال کے انتظامیہ کو بھر پور نمائندگی دی جائے کیونکہ اپر چترال باضابطہ فنکشنل ضلع بن چکا ہے اور اس علاقے کے سارے امور اس علاقے کے مفاد میں استعمال ہونے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقہ کو نظر انداز کرکے ڈی سی لوئر چترال کو اس علاقہ پر اپنا تسلط مسلط کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گااور پولو کے بے تاج بادشاہ سکندر الملک کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ علاقائی روایات اور شندور میلہ کے انتظامی امو ر اور دوسرے معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیشہ کی طرح شندور کے لیے پولو ٹیم کا انتخاب ایسوسی ایشن کے مرضی سے تشکیل دیا جائے ورنہ اپر چترال کے عوام اس عمل کو برداشت نہیں کریں گے اور علاقے میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کی صورت میں اس کی تمام تر ذمہ داری ڈی سی لوئر چترال پر عائد ہوگی۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023