Zeal Breaking News

چترال (زیرین) میں ہڑتال، جلسہ اور جلوس پرمکمل  پابندی

چترال (زیل نمائندہ)ڈپٹی کمشنرچترال (زیرین)خورشیدعالم محسود نے لوئرچترال میں ہڑتال، جلسہ اور جلوس پر ایک مہینے کے لیے پاپندی لگا دی ہے۔ ڈی سی چترال کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق ریزیڈنٹ انجینئر گولین گول پن بجلی گھر کوغذی نے اپنے ایک دفتری مراسلے میں ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا تھا کہ چند عناصر رواں مہینے کی ۷ تاریخ کو گولین گول ہائیڈرو پاور ہاؤس میں بھرتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور روڈ بلاک کررہےہیں۔  مراسلے میں RE کا مزید کہنا تھا کہ ہجوم کی طرف سے حساس تنصیبات کو نقصان پہنچانے کا بھی خطرہ ہے۔

اس حساس نوعیت کے خطرے کو کم کرنے اور قانون کی عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر چترال (زیرین) خورشید عالم محسود نے قانون میں مقررکردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے زیرین چترال میں آج کے بعد سے ایک مہنیے کے لیے ہڑتال، جلسہ اورجلوس پر مکمل پابندی لگائی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188-PPcکے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email