چترال میں بہار اپنی جوبن پر

چترال (زیل نمائندہ) اس بار چترال میں سردیوں کا موسم کافی سخت رہا۔ سرما ٹھنڈ،برف باری اور مسلسل بارشوں کی صورت لیے رخصت ہوا۔ اب بہار کا موسم اپنی تمام تر خوب صورتیوں کے ساتھ ڈھیرا ڈالا ہوا ہے۔ ہرطرف پھول،سبزہ اورکونپل پھوٹ کر  دعوت نظارہ دی رہے ہیں۔ زیرین چترال میں  بہار رفتہ رفتہ دروش سے ہوتے ہوئے ٹاؤن چترال  تا کوہ اور شوغورتک پہنچ چکی ہے۔ بالائی علاقوں کے سرد مقامات میں برف پگھلنے کے قریب ہے اور اطلاعات کے مطابق اپر چترال کے تمام علاقوں میں برف باری کے بعدکل رات  اس سال کی پہلی بارش ہوئی ہے۔ برف باری اور بارش زیادہ ہونے کی وجہ سے چشمے بھی پھوٹ پڑے ہیں اور برفانی تودوں سے برف پھگلنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email