چترال کی طرف اب بیرون ملک سیاح بھی رخ کریں گے

اسلام آباد(زیل نمائندہ)وزارت داخلہ حکومت پاکستان نے ملک میں سیاحت کے فروغ اور بیرون ملک سیاحوں کی آمدورفت میں سہولت کی پیش نظر آزاد جموں کشمیر،گلگت بلتستان اور چترال کو سیاحوں کے لیے غیرممنوعہ علاقہ قرار دیا ہے۔ اس پیش رفت سے مذکورہ علاقوں سمیت چترال سیاحت کے شعبے میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ گزشتہ ۱۸ سالوں سے ملک اور اس کے مضافاتی علاقوں میں دہشت گردی اور جنگ کے سبب بیرون ملک سیاحوں  کے لیے یہ علاقے ممنوعہ اور خطرناک ہوگئے تھے۔ حالیہ پیش رفت سے پاکستان کے ساتھ ساتھ چترال میں بھی سیاحتی سرگرمیاں زور پکڑیں گی اور اندورن ملک سیاحوں کے ساتھ غیرملکی سیاح بھی ان علاقوں کا رخ کریں گے۔ عوامی حلقوں نے حکومت پاکستان کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے  آزادجموں کشمیر،گلگت بلتستان اور چترال میں سیاحتی ترقی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email