میٹرک کے  امتحانات میں مافیا پھر سرگرم

چترال (کریم اللہ)صوبے کے دوسرے اضلاع کی طرح چترال میں بھی میٹرک کے  امتحانات جاری ہیں ۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ایک مخصوص مافیا تعلیم و قابلیت کا جنازہ نکالنے میں مشغول ہے۔امتحانی ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کے لیے امتحان دینے والے طلبہ سے سرکاری سکولوں میں ہزاروں روپے اکھٹا کرکے رشوت دی جارہی ہے  اور اس کے عوض نقل کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔چونکہ محکمہ تعلیم اچھی کارکردگی کے عوض سکولوں اور اساتذہ کو انعامات دے رہا ہےاسی لیے سرکاری سکولوں کے اساتذہ پڑھانے اور اسٹوڈنٹس سے اچھی کارکردگی دکھانے کی بجائے نقل کروا کر اس کے عوض انعامات وصول کررہے ہیں۔سماجی حلقےضلعی انتظامیہ،محکمہ تعلیم (مردانہ ،زنانہ )چترال  اور  امتحانی بورڈ عملے سے اپیل کررہے ہیں  کہ وہ نقل کے اس ناسور کو روکنے میں آگے آکر نوجوانوں کے مستقبل کو بچانے میں کردار ادا کریں۔

Print Friendly, PDF & Email