بونی میں اپر چترال پریس کلب کے عہدے داران کا اہم اجلاس منعقد

بونی (کریم اللہ )اپر چترال پریس کلب کے عہدیداران کا اہم اجلاس دفترویلج کونسلبونی 2 منعقد ہوا جس میں اپر چترال کے  کے صحافیوں کے علاوہ ویلج کونسل بونی 2 کے ناظم سلامت خان، سماجی کارکن پرنس سلطان  ، ادیب اور مصنف ظفر اللہ پرواز اور یوتھ کونسل صاحب گار نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد ہندوکش پریس کلب کا نام تبدیل کرکے اپر چترال پریس کلب رکھنے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر سماجی و سیاسی کارکن سرتاج احمد خان کا بھی شکریہ ادا کیا گیا کہ ان کی کوششوں سے اپر چترال پریس کلب کے قیام میں پیش رفت ہوئی ۔ میٹنگ میں ناظم یوسی ٹو سلامت خان کی جانب سے نئے بننے والے پریس کلب کے ابتدائی اخراجات کی مد میں بیس ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا گیا جبکہ یوتھ کونسلر صاحب گار کی جانب سے دفتر فراہم کیا گیا۔ اجلاس کے بعد پریس کلب عہدے داران اور سماجی و سیاسی شخصیات نے اپر چترال پریس کلب کا  افتتاح کیا ۔پریس کلب کے عہدداران کی طرف سے  وی سی ناظم سلامت خان کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔

یاد رہے اپرچترال ضلع کے نوٹیفیکشن کے بعد اس علاقے میں الگ سے  پریس کلب کا قیام ناگزیر ہوگیاتھا۔علاقے کے نوجوانوں،عوام اور ادباء کی باہمی مشاورت سے اپرچترال کے نام سے پریس کلب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو اس دورافتادہ اور پسماندہ علاقے کے مسائل  ومشکلات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ممکنہ حل میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

Print Friendly, PDF & Email