محکمہ سی اینڈ ڈبلیو لیبر ونگ کے نئے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

چترال(گل حماد فاروقی)محکمہ مواصلات(کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ)کےلیبرونگ کے عہدہ داران کی حلف برداری کی تقریب گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنس (کامرس) میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مظفر الدین صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت امیرالملک صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے کی۔ نئے کابینہ میں شاکر الدین چئیرمین، نظام الدین نائب چئیرمین ، شکیل احمد صدر، حکیم محمد نائب صدر، نور حسین جان سئنیر نائب صدر، شیر کریم نائب صدر دوم، سلیم عباس جنرل سیکرٹری، عطا ء الرحمان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، محمد صادق جائنٹ سیکرٹری، محمد یوسف فنانس سیکرٹری، محی الدین انفارمیشن سیکرٹری اور محمد آیاز انفارمیشن سیکرٹری دوم منتحب ہوئے شامل ہیں ۔تقریب میں کامرس کالج کے پرنسپل پروفیسر صاحب الدین، سی اینڈ ڈبلیو کے سب ڈویژنل آفیسر عتیق فاروق نے بھی شرکت کی۔ ایس ڈی او نے لیبر ونگ ایسوسی ایشن کے لیے  ایک لاکھ روپے نقد اور دفتر کا اعلان بھی کیا تاکہ اگر کسی کارکن کو کوئی مسئلہ پیش آئے خواہ وہ حاضر سروس ہو یا ریٹائر تو اس فنڈ سے ان کی علاج معالجہ اور اس کے ساتھ مدد کی جاسکے۔
پروفیسر صاحب الدین نے لیبر ونگ کے تمام شرکاء کی محنت کو نہایت سراہا اور ان پر زور دیا کہ وہ اس مٹی سے محبت کرے اور اپنا کام ایمانداری سے کرے جو لوگ ایمانداری سے کام کرتے ہیں ان کو نہ تو کوئی مسئلہ پیش آتا ہے اور نہ ہی ان کے اولاد نافرمان ہوتے ہیں۔ مہمان خصوصی مظفر الدین لیبر ونگ کے شرکاء پر بھی زور دیا کہ وہ بھی اپنا کام ایماندار ی سے کرے اور سڑکوں کی حفاظت، ان کی دیکھ بال اور ضروری مرمت میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے کیونکہ انہی کاموں پر ان کو تنخواہ ملتی ہے اور اگر آپ اپنا تنخواہ حلال کریں گے تو کبھی بھی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔
صدر محفل نے عزم کیا کہ وہ ان کے بنیادی حقوق کے لیے  ضرور جدوجہد کریں گے تاکہ جو عملہ مرجاتا ہے ان آسامیوں پر ان کے بچوں کو نوکری دی جاسکے اور ضلع میں جتنے پوسٹ حالی ہیں ان کو جلد از جلد پر کیا جاسکے۔
ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے نو منتحب صدر شکیل احمد نے کہا کہ وہ اپنے روڈ کولی کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ شاکرالدین نے بتایا کہ وہ اپنے یونین کی خدمت کے لیے  میدا ن میں اترچکا ہے۔ محمد آیاز نے کہا کہ تنظیم میں جو خلا آئی تھی اسے ختم کرکے بھر پور انداز سے محنت کشوں کی حقوق کے لیے  لڑیں گے اور یوم مزدور شایان شان طریقے سے منائیں گے۔اس موقع پر نظام الدین نے کہا کہ وہ دوبارہ نائب چئیرمین منتحب ہوچکا ہے اور وہ عملہ کی ترقی سے لیکر ان کی بچوں کو ملازمت دلوانے اور جو آسامیاں خالی ہوچکی ہیں ان کو پر کرنے کے لیے  کوشش کریں گے۔ سلیم عباس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تمام کارکنوں سے اپیل کی وہ ان کی حق کیلئے لڑیں گے مگر روڈ کولی اور لیبر ونگ کے تمام کارکن اپنا کام ایمانداری سے کرے اور روزانہ کے بنیاد پر اپنا پراگرس دکھائے تاکہ کوئی ان پر انگلی نہ اٹھائے۔

Print Friendly, PDF & Email