چترال ( نامہ نگار) چترال بازار میں ٹریفک کو آزمائشی طورپر ون وے کو ایک ماہ مکمل ہونے کو ہے جس کے دوران جہاں عوام اس تجربے سے نالان نظر آئے تو کئی ایک کاروبار ٹھپ ہوگئے جہاں جانے کے لئے خریداروں کو بازار کے گرد مکمل چکر لگانا پڑتا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے اٹھائی جانے والی ہر قدم کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچانااور ان کو درپیش مشکلات میں کمی لانا ہے مگرٹریفک پلان نے شہریوں کو گوناگون مسائل اور مصائب سے دوچار کردیا۔ ان کامزید کہنا ہے کہ جہاں خریدار اپنی مرضی سے کسی بازار نہیں جاسکتے ہیں وہاں شاہی بازار ، اتالیق بازار اور نیوبازار سمیت شاہی مسجد روڈ پر دکاندار تقریباً بے روزگار ہوچکے ہیں جن کے دکانوں میں سیل کا حجم اسی فیصد سے بھی ذیادہ گرگئی ہے۔ عوام کی یہ شکایت بھی ہے کہ ون وے سے ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے بعض لوگوں نے گاڑیوں کی صبح سے شام تک پارکنگ شروع کردی ہے جس کے مزید منفی نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ عوامی اور تجارتی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ یکم مارچ سے نافذالعمل ٹریفک پلان کی افادیت کے بارے میں عوامی رائے معلوم کرکے اسے جاری رکھنے یا اس میں ترمیم کا فیصلہ کیا جائے۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023