بونی (زیل نمائندہ) کورونا وائرس کے متاثرین کے پیش نظر اپر چترال کی انتظامیہ نے اپر چترال کے مختلف علاقوں جن میں بونی(موڑگرام)،کوراغ(سیداندور) اور ریشن (راغین ) شامل ہیں سیل کردیا گیا ہے۔ مکرم خان افریدی‘ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/ تورکہو، جہانزیب خان سب ڈویژنل پولیس آ فیسر مستوج اور دوسرے ذمہ داروں نے متاثرہ خاندانون سے ان کے گھروں میں جاکر ملیں‘ان کی خیریت دریافت کی اور انتظامیہ کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے متاثرین کو اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ کرنے کی تاکید کیں۔ درین اثنا چترال پولیس اور لیویز کے جوانوں کو متاثرہ گھروں اور ان سے متصل دوسرے گھروں کی سختی سے نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگا دی گئی‘ تاکہ علاقے کے دوسرے لوگوں کو اس موزی مرض سے محفوظ رکھا جاسکے۔ یاد رہے ہفتے کے دن اپر چترال میں صرف چوبیس گھنٹوں کے اندر کورونا کے17 پا زیٹیو کیس سامنے آ ئے تھیں جن میں 14 کا تعلق بالترتیب بونی،کوراغ، ریشن اور موڑکہو سے ہے جبکہ باقی کا تعلق ضلع دیر سے ہے۔ دوسری طرف پورے چترال میں کورونا وائرس کے کیسوں میں خاظر خواہ میں اضافے کی وجہ سے اپر چترال کے ہیڈکواٹر بونی کے گاؤں قاسماندہ گول میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے گاؤں کے داخلی راستے پر ایک کیمپ لگا دیاہے‘ جہاں پانی اور صابن وغیرہ دستیاب ہونگے جس کے تحت بغیر ہاتھ دھوئے اور بغیر ماسک پہنے کسی کو بھی اندر داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ ساتھ ایک دوسرے سے مصافحہ کرنے سے بھی گریز کردی گئی ہے۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023