عوام جانتی ہے کہ خود کو “نوجوان قیادت” کہنے والے پرچی شدہ ہیں، ڈاکٹر شہباز گِل

ترجمان وزیراعظم اور معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ عوام جانتی ہے کہ خود کو “نوجوان قیادت” کہنے والے پرچی شدہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلی وصیت کی بدولت سیاست میں وارد موصوف ابا جی کی کرپشن بچانے کے مشن پر ہیں، سندھ کے ڈاکوؤں کے نزدیک سیاست خدمت نہیں مال بنانے کا ذریعہ ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے دعویداروں نے سندھ  کی عوام کو بھوکا مار ڈالا ہے، میڈیا کی آزادی کے بھاشن دینے والے بلاول نے انٹرویو دیتے ہوئے سوال سے روکا، بلاول بھٹو ایک سوال برداشت کر نہیں سکتے اور میڈیا کی آزادی کا ڈھونگ رچانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کارکردگی نہ دکھانے والے پورے پاکستان پر حکومت کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے میڈیا کے کردار کی ہمیشہ تائید کی ہے۔

ترجمان وزیراعظم اور معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عدالت جائیں تو لگے ہاتھوں کی گئی کرپشن کا جواب بھی دیتے آئیں۔

The post عوام جانتی ہے کہ خود کو “نوجوان قیادت” کہنے والے پرچی شدہ ہیں، ڈاکٹر شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email