انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہونا چاہیئے، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ  نے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہونا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت کنٹونمنٹ انتخابات پراہم اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمشنر کو سمارٹ میٹک کمپنی کی جانب سے ای وی ایم پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 تک ہوگی، ٹیکنالوجی پر تمام اسٹیک ہولڈرز اور عوام کا اعتماد ضروری ہے۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ کنٹونمنٹ انتخابات کیلئے 1664 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکہ 1559 امیدوار میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن افسران نے دورانِ بریفننگ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر خدشات کا اظہار کیا اور سمارٹ میٹک کمپنی کی خدشات کی روشنی میں مشین کو مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

The post انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہونا چاہیئے، چیف الیکشن کمشنر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email