استعفوں کے بغیر پی ڈی ایم  کا لانگ مارچ نہیں بنتا، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفوں کے بغیر اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا لانگ مارچ نہیں بنتا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کا اعلان پہلے بھی کیا تھا، عین وقت پر کہا گیا تھا کہ استعفوں کے بغیر لانگ مارچ بنتا نہیں۔ امید ہے اب پی ڈی ایم والے پہلے استعفے دیں گے پھر لانگ مارچ کے لیے نکلیں گے ۔

 پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں، یہ تحریک انصاف کی پہلی اور آخری حکومت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہناتھا کہ اپوزیشن سنجیدہ ہے تو پہلے عثمان بزدار کے خلاف پھر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ ملک میں جلد از جلد صاف اور شفاف انتخابات کروائے جائیں۔

The post استعفوں کے بغیر پی ڈی ایم  کا لانگ مارچ نہیں بنتا، بلاول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email