کبھی کسی حکومت نے انتخابی اصلاحات پرزور نہیں دیا ، فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کبھی کسی حکومت نے انتخابی اصلاحات پرزور نہیں دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کےپاس تجاویزہیں توسامنےلےآئیں ، پاکستان کوبرطانوی ریڈلسٹ سےنکالنےکیلئےبھی کوشش کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب 17سال سےاوپرکےلوگوں کوویکسین لگارہےہیں ، پی ٹی آئی واحدحکومت ہےجوانتخابی اصلاحات کی بات کرتی ہے ، اپوزیشن نے ہرصورت مخالفت ہی کرنی ہے ، اپوزیشن نے ابھی تک انتخابی اصلاحات کو پڑھا نہیں ہے ، اپوزیشن تجاویز لائے ہم اس پربات کرنے کو تیارہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کو ہرممکن ریلیف دےگا ، آج اجلاس میں افغان عوام سےیکجہتی کااظہارکیاگیا ، افغانستان میں حکومت سازی افغان عوام کاحق ہے ، غیرملکیوں کےانخلامیں پاکستان کےکردارکودنیانےسراہا ، پہلےدن ہم نےکہاتھاکہ انخلامیں مدددینگے ، امید ہے افغان عوام کے40سال کےدکھ کم ہونگے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ افغان عوام کیلئےنیک خواہشات کااظہارکرتےہیں ، افغان عوام کیلئےجوکرسکتےہیں وہ کرینگے ، دعاگوہیں افغانستان میں امن و استحکام کا سورج طلوع ہو۔

The post کبھی کسی حکومت نے انتخابی اصلاحات پرزور نہیں دیا ، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email