پاکستان میں مزید چینی سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، اسد عمر

وفاقی وزیر  پلاننگ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مزید چینی سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر سے پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ کے وفد کی ملاقات ہوئی جہاں وفاقی وزیر نے چینی سرمایہ کاروں کے ملکی معیشت میں تعاون کو بھی سراہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد نے 1320 میگاواٹ کے منصوبے کی آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے سرمایہ کاری سے متعلقہ مشکلات کو اعلی سطح پر اٹھا کر حل کرنے کی یقین دھانی کرادی۔

The post پاکستان میں مزید چینی سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، اسد عمر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email