مہران ٹاؤن سانحہ ، حلیم عادل شیخ کا چیف سیکرٹری سندھ کو خط

مہران ٹاؤن سانحہ ، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے چیف سیکرٹری سندھ کو خط بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے خط میں لکھا ہے کہ واقعے میں غفلت برتنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے ، واقعے میں کے ایم سی، لیبر ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ، وزارت ماحولیات کی غفلت رہی۔

خط میں لکھا ہے کہ کے ایم سی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب ہیں ، محکمہ لیبر کے وزیر سعید غنی ہیں ، لوکل گورنمنٹ ایس بی سی اے صوبائی وزیر ناصر شاہ کے ماتحت اور وزارت موحولیات بھی مرتضیٰ وہاب کے پاس موجود ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے خط میں لکھا ہے کہ شفاف تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

The post مہران ٹاؤن سانحہ ، حلیم عادل شیخ کا چیف سیکرٹری سندھ کو خط appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email