پولیس کا فرض ہے کہ پریشان شہریوں کی مدد کریں، عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پولیس کا فرض ہے کہ پریشان شہریوں کی مدد کریں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نارتھ ناظم آباد کے علاقہ میں 4 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی اور بعد ازاں متاثرہ بچے کے والد کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ شہریوں کے ساتھ پولیس کی بد سلوکی اور خراب رویہ نا قابل برداشت ہے، آئی جی سندھ پولیس کی بد سلوکی کی انکوائری کرا کر ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چار سالہ بچے  کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

 

 

The post پولیس کا فرض ہے کہ پریشان شہریوں کی مدد کریں، عمران اسماعیل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email