الٹرا پراسیس فوڈ کا استعمال آپ کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے، تحقیق

اس دور جدید میں  جب ہر چیز اب ٹیکنالوجی پر مبنی ہوچکی ہے تو اب کھانوں میں بھی اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔

ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی جانے والی تمام اشیایوں کو الٹرا پراسیس فوڈ  کہا جاتا ہے ۔

الٹرا پراسیس فوڈ میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا اور بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔

الٹرا پراسیس فوڈ پر حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں معلوم ہوا ہے کہ  ان غذاؤں کا استعمال امراض قلب کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے۔

اس تحقیق میں بتایا ہے کہ جتنی زیادہ مقدار میں الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال ہوگا جان لیوا امراض کا خطرہ اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ شواہد الٹرا پراسیس غذاؤں اور جان لیوا دائمی امراض کے درمیان تعلق کو ثابت کرتے ہیں۔

تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ نقصان دہ غذا دل کی شریانوں کی صحت پر بہت زیادہ منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

خیال رہے کہ یہ تحقیق یونان میں ہاروکوپیو یونیورسٹی  میں کی گئی جس میں الٹرا پراسیس غذاؤں اور دل کی شریانوں سے جڑے امراض کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال 10 سال تک کی گئی ہے۔

The post الٹرا پراسیس فوڈ کا استعمال آپ کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے، تحقیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email