اسمارٹ فون استعمال کرنا صحت کیلئے کتنا نقصاندہ ہے؟ تحقیق میں ہوشربا انکشاف

آج کل اسمارٹ فون کا استعمال اس قدر عام ہو چکا ہے کہ ہم فون استعمال کرتے وقت اس بات پر غور ہی نہیں کرتے کہ شاید اس طرح اسمارٹ فون استعمال کرنا ہمارے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

ہر ٹیکنالوجی کے فوائد کے ساتھ ساتھ نقصانات بھی ہوتے ہیں لیکن اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ہم خود بہت سی ایسی غلطیاں کر جاتے ہیں جو ہمارے لیے نقصان کا باعث بنتی ہیں

اسمارٹ فون استعمال کرنا صحت کیلئے کتنا نقصاندہ ہے؟ تحقیق کے بعد سب واضح ہو گیا ہے۔

آسٹریلیا کی کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن بھر میں ایک گھنٹے تک اسکرینز کے استعمال سے کچھ فوائد حاصل ہوتے ہیں مگر لڑکیوں میں 75 منٹ اور لڑکوں میں 105 منٹ کے بعد منفی اثرات مرتب ہونے لگتے ہیں۔

اسی بنیاد پر کوئنز لینڈ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے لیے دن میں 2 گھنٹے اور لڑکوں کے لیے 4 گھنٹوں سے زیادہ وقت اسکرین کے سامنے گزارنا ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

تحقیق میں 13 سے 15 سال کی عمر کے 5 لاکھ 77 ہزار سے زائد نوجوانوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن کا تعلق 42 ممالک سے تھا۔

محققین نے بتایاکہ اسکرینز کے سامنے بہت زیادہ وقت گزارنے سے ڈپریشن، موٹاپے، ناقص معیار زندگی، نقصان دہ غذائی عادات، جسمانی اور ذہنی افعال میں کمی جیسے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اسکرین پر زیادہ وقت گزارنے سے جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے سے جسمانی فٹنس، ہڈیوں کی صحت، ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ جسمانی وزن بھی کم ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اہم مسئلے پر مزید تحقیق اور آگاہی کی ضرورت ہے کیونکہ آج کے دور میں چھوٹے ہوں یا بڑے اپنا زیادہ تر وقت اسکرینز کے سامنے ہی گزارتے ہیں، جس سے ان پر ناقابل بیان اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

The post اسمارٹ فون استعمال کرنا صحت کیلئے کتنا نقصاندہ ہے؟ تحقیق میں ہوشربا انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email