سی پی پی اے کی بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

سی پی پی اے نے بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت کل کی جائے گی ، درخواست جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے۔

سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں پانی سے 29.94 فیصد بجلی پیدا کی گئی ، کوئلہ 15.29 اور فرنس آئل سے 10.28 فیصد بجلی پیدا کی گئی ، جولائی میں مقامی گیس سے 8.68 فیصد بجلی پیدا کی گئی ، درآمدی ایل این جی سے 20.01 فیصد بجلی پیدا کی گئی ، جولائی میں ایٹمی ذرائع سے 10.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

واضح رہے کہ جولائی کیلئے ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ تھی اور بجلی کی پیداواری لاگت 6 روپے 74 پیسے فی یونٹ تھی۔

The post سی پی پی اے کی بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email