ویمن کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان بسمہ معروف کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں ویمن کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان بسمہ معروف نے بتایا ہے کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بسمہ معروف کو مبارک باد دی ہے۔

خیال رہے کہ  بسمہ معروف ایک روزہ کرکٹ میں 108 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں جہاں انہوں نے 2602 رنز اسکور کیے جبکہ 44 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ بسمہ نے اتنے ہی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے جہاں انہوں نے 2224 رنز اسکور کیے اور 36 وکٹیں بھی لیں۔

The post ویمن کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹی کی پیدائش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email