پاکستان کا معاشی حب کراچی سرمایہ کاری کے لیے آئیڈیل شہر ہے ، عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کا معاشی حب کراچی سرمایہ کاری کے لیے آئیڈیل شہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے امریکہ کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل مارک اسٹرو نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات ، کشمیر و افغانستان کی صورتحال ، سرمایہ کاری اور دلچسپی کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت میں پاکستان ترقی کی درست سمت کی طرف گامزن ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی کورونا پر پالیسی اور معاشی سرگرمیوں کے مابین توازن کے اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیاہے۔

امریکہ کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل مارک اسٹرو نے کہا کہ موثر سفارت کاری کے ذریعے خطے میں دیر پا امن، خوشحالی اور مشترکہ مفادات کا تحفظ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

The post پاکستان کا معاشی حب کراچی سرمایہ کاری کے لیے آئیڈیل شہر ہے ، عمران اسماعیل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email