ہمارے کارکنوں میں کافی غصہ پایا جارہا ہے، سردار ایاز صادق

 سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنوں میں کافی غصہ پایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما ؤں نے    پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کری ہے، اس موقع پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابی مہم تو نہیں چلا رہے ہیں۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ آج لوگ معافیاں مانگ رہے ہیں کہ پہلے غلطی ہو گئی لیکن آئندہ انہیں ووٹ نہیں دینگے ، لوگوں کے بقول آج ہر چیز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے تھے کہ مہنگائی ہوتی ہے تو وزیراعظم کرپٹ ہوتا ہے۔

ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ  انتظامیہ اپنا فیئر کردار ادا کرے اور الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑانے پر ایکشن لے۔

 

 

 

 

The post ہمارے کارکنوں میں کافی غصہ پایا جارہا ہے، سردار ایاز صادق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email