پہاڑوں سے محبت کرنے والا ایک اور نوجوان اب ہم میں نہ رہا، جانیئے یہ نوجوان کون تھا اور اس کی موت کیسے ہوئی؟

پہاڑوں سے محبت کرنے والا ایک اورپاکستانی نوجوان دوران مہم جوئی جان کی بازی ہار گیا ، آئیے آج اپنی اس اسٹوری میں جانتے ہیں کہ یہ نوجوان کون تھا اور اس کی موت کیسے ہوئی؟

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ہم بات کر رہے ہیں کوہ پیما طلحہ شکیل کی،جو پہاڑوں سے حد سے زیادہ محبت کرتے اور گھومنے پھرنے کے شوقین تھے۔

آج کل وہ اسکردو کے ٹرپ پر اپنے ٹرینر اور گروپ کے ہمراہ گئے ہوئے تھے، مگر سانس نہ آنے اور ناک سے خون آنے کی وجہ سے سنو لیک کے مقام پر انتقال کر گئے ہیں۔

طلحہ شکیل دراصل این ای ڈی یونیورسٹی سے پیٹرولیم انجینیئرنگ کے طالبِ علم تھے اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل جل کر رہتے تھے۔

گزشتہ روز ان کی وفات پر این ای ڈی یو نیورسٹی کے دیگر طلبہ اور کوہ پیما برادری میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ ان کے دوست ان کو یاد کرتے ہوئے تعزیتی پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔

واضح رہےکہ اکثر کوہ پیماؤں کو اونچائی پلمونری ورم یعنی ایک جان لیوا غیر کارڈیوجینک پلمونری ورم کا مسئلہ ہو جاتا ہے جو عام طور پر سطح سمندر سے 2500-3000 میٹر سے زیادہ بلندی پر تیزی سے چڑھنے کی وجہ سے ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں ناک سے خون جاری ہونے لگتا ہے اور سانس کا مسئلہ بھی ہوتا ہے، ابتدائی طور پر بتایا جاتا ہے کہ طلحہ کے ساتھ بھی یہی ہوا ہے،لیکن مذید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

 

The post پہاڑوں سے محبت کرنے والا ایک اور نوجوان اب ہم میں نہ رہا، جانیئے یہ نوجوان کون تھا اور اس کی موت کیسے ہوئی؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email