نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن

نیوزی لینڈ میں حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث نیوزی لینڈ میں حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسینڈا آرڈن نے کہا کہ نارتھ لینڈ میں نافذ لاک ڈاؤن کو لیول 3 کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کورونا کے کیسز سامنے آرہے ہیں جس کے بعد حکومت نے آکلینڈ میں مزید 2 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن میں اضافہ کر دیا گیا۔

واضح رہے اس سے قبل آکلینڈ میں 31 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، نیوزی لینڈ میں کورونا ڈیلٹا کیسز کی تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے جس کے باعث حکومت کی جانب سے انتہائی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

The post نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email