شادی کی تقریب میں دلہن نے دولہا کو تھپڑ ماردیا؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منڈپ میں بیٹھی دلہن نے پہلے پنڈت اور پھر ہونے والے شوہر کو تھپڑ رسید کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کافی غصے میں ہے، پہلے پنڈت سے کچھ بات کرتی ہے اور اسے تھپڑ ماردیتی ہے اس کے بعد ساتھ بیٹھے اپنے ہونے والے شوہر کی طرف مڑتی ہے اور شادی کے وقت گٹکا چبانے پر شوہر کو بھی دھر لیتی ہے اور تھپڑ مارتے ہوئے کہتی ہے کہ جاؤ یہ گٹکا پھینک کر آﺅ۔

دلہا بیچار ہ ہونے والی اہلیہ سے تھپڑ کھانے کے بعد منڈپ سے اٹھتا ہے اور پیچھے مڑتے ہوئے منہ سے گٹکا تھوکنے لگ جاتاہے ، دلچسپ بات یہ ہے منڈپ کے گرد کھڑے لوگ اس تمام واقعہ پر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو رہے ہیں۔

The post شادی کی تقریب میں دلہن نے دولہا کو تھپڑ ماردیا؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email