اداکارہ ایمن خان نے بیٹی کی دوسری سالگرہ کیسے منائی؟ ویڈیو وائرل

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کی بیٹی کی دوسری سالگرہ کی کیک کاٹتے ہوئے تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایمن خان اور منیب بٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں اُنہیں اپنی بیٹی امل منیب کی دوسری سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام کی اسٹوری پر چند تصویریں اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امل کی دوسری سالگرہ کے موقع پر امل کی خالہ منال خان اور اُن کے منگیتر احسن محسن خان بھی موجود ہیں۔

ایمن خان نے اپنے انسٹا گرام پر امل منیب کے ساتھ ایک خوبصورت پرانی  تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ سالگرہ مبارک میری املو۔

دوسری جانب ایمن خان کی جڑواں بہن اور امل منیب کی خالہ منال خان نے بھی امل منیب کی دوسری سالگرہ کے موقع خوب انسٹا اسٹوریز شیئر کی ہیں۔

منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر منال خان اور امل خان کی ایک ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے امل منیب کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

The post اداکارہ ایمن خان نے بیٹی کی دوسری سالگرہ کیسے منائی؟ ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email