شہباز شریف 3 روزہ دورہ کراچی کے بعد لاہور پہنچ گئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف  3 روزہ دورہ کراچی کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف 27اگست کو نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پارٹی کے مستعفی ہونے والے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل سے ملاقات کر کے تحفظات دور کردیے ہیں۔

اسکے علاوہ شہباز شریف نے کراچی  کے 4   روزہ دورہ میں پی ڈی اہم جلسے سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی کیے ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کے ہمراہ مریم اورنگزیب ، عطااللہ تارڑ اور رانا مشہو دسمیت سینئر لیگی قیادت بھی کراچی سے روانہ ہوگئے ہیں۔

 

The post شہباز شریف 3 روزہ دورہ کراچی کے بعد لاہور پہنچ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email