چینی وزیر خارجہ کا امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ٹیلیفونک رابطے میں امریکا کے سلامتی کونسل میں مشترکہ موقف اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

ٹیلیفونک رابطے میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان محفوظ انخلا اور امدادی سامان کی ترسیل کویقینی بنائیں۔

دوسری جانب چینی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے ٹیلیفونک رابطے میں کہا ہے کہ عالمی برادری طالبان سے رابطہ رکھےاور ان کی رہنمائی کرے، جنگ سے دہشتگردی کے خاتمے کا حدف پورا نہیں ہوا ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ جلدبازی میں انخلاکے عمل نے دہشتگردوں کودوبارہ فعال ہونےکاموقع دیا ہے، افغانستان کے حالات میں بنیادی تبدیلیاں آئی ہیں۔

The post چینی وزیر خارجہ کا امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email