آمنہ الیاس نے لڑکے کوکک مار دی، ویڈیو وائرل، اداکارہ تنقید کی زد میں

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ و سپر ماڈل آمنہ الیاس  کی ایک لڑکے کو کک مارتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق آمنہ الیاس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک لڑکے کے سر پر ’سیب‘ رکھ کر اسے پاؤں سے نشانہ بناتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ و ماڈل یہ چیلنج کرتے کرتے اس لڑکے کوکک مار بیٹھیں، کک لگتے ہی آمنہ الیاس حیرانی سے لڑکے کو دیکھتی رہیں۔

ویڈیو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ویڈیو بناتے ہوئے کسی کی دل آزاری نہیں کی گئی، ساتھ ہی آمنہ نے وارننگ دی کہ اس چیلنج کو گھر پر بالکل بھی پورا کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر درجنوں افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ان سمیت ان کی طرفداری کرنے والی شوبز شخصیات پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔

آمنہ الیاس کی مذکورہ ویڈیو کے اسکرین شاٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کرکے اداکارہ پر تنقید کی گئی ہے۔

لوگوں کی تنقید کے باوجود تاحال آمنہ الیاس نے کوئی رد عمل نہیں دیا جب کہ انہوں نے ویڈیو کے کمنٹس بھی بند نہیں کیے۔

The post آمنہ الیاس نے لڑکے کوکک مار دی، ویڈیو وائرل، اداکارہ تنقید کی زد میں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email