میڈیا قوم کا ضمیر اور آواز ہے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ  میڈیا قوم کا ضمیر اور آواز ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں کوہراساں کرنے کے سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ہے، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاری کیس کی فائل بھی طلب کرلی ہے۔

جسٹس اعجاز کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سپریم کورٹ مداخلت کرے گی ، تنخواہوں اور چھانٹیوں کے معاملے پرعدالت صحافیوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت آرٹیکل 184/3 کے تحت کارروائی کو آگے بڑھائیں گے۔

دوسری جانب جسٹس قاضی امین کا کہنا تھا کہ صحافت اورآزادی اظہار رائے تہذیب کے دائرے میں ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ججز تاریخ کے ہاتھوں میں ہیں چند افراد کے نہیں۔

واضح رہے کہ صحافیوں کوہراساں کرنے کے از خود نوٹس کیس کی سماعت 15ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

 

 

The post میڈیا قوم کا ضمیر اور آواز ہے، سپریم کورٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email