حکومتی اہلکار محنت جدوجہد اور کفایت شعاری کو اپنا شعار بنائیں ، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ حکومتی اہلکار محنت جدوجہد اور کفایت شعاری کو اپنا شعار بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے خیبرپختونخوہ سروسز اکیڈمی میں زیر تربیت پروینشل منیجمنٹ سروس کے افسران کے وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں اسد قیصر نے کہا کہ ملازمین حکومتی انتظامی ڈھانچے کا بنیادی جزو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین پر پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے والے قوانین  پر عملدارآمد کو یقینی بنانے کی بھاری  ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، جو ملازمین پوری دیانتداری اور  لگن سے اپنے فرائض کو انجام دیتے ہیں انہیں سکون قلب اور عزت حاصل ہوتی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ملازمین فرائض کی سر انجام دہی میں سیرت النبیﷺ کو اپنے پیش نظر رکھیں ، جو دوسروں کو عزت دیتا ہے اس کو عزت ملتی ہے ، ملازمین اپنی ذات سے باہر نکل کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے کام کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی اداروں کو مستحکم بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ، ملازمین قواعد و ضوابط اور میرٹ کی بنیادوں پر فیصلے کریں۔

The post حکومتی اہلکار محنت جدوجہد اور کفایت شعاری کو اپنا شعار بنائیں ، اسد قیصر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email