عوام کی سہولت کے مطابق فلائیٹ چلائیں جائیں گی، سید ممتاز علی شاہ

سندھ حکومت کے سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نےکہا ہے کہ عوام کی سہولت کے مطابق فلائیٹ چلائیں جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے اجلاس میں صدارت کرتےہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے ایئرپورٹ قائم کیا ہے، ایم او یو کے تحت سول ایویشن نے ایئرپورٹ کو فعال رکھنا ہے۔

انھوں نے سول ایویشن کی اسلام کوٹ ایئرپورٹ فعال کرنے کی یقین دہائی دلاتے ہوئے کہا ہے کہ پاور کمپنیز، تھر کول, کمشنر میرپور خاص اور پی آئی اے اور دیگر مل کر فلائیٹ کا تعین کریں،ہم عوام اور پاور کمپنیوں کے سہولت کے مطابق فلائیٹ چلائیں جائیں گے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں ڈی جی سول ایویشن، کمشنر میرپور خاص سمیت دیگر افسران شریک تھے۔

The post عوام کی سہولت کے مطابق فلائیٹ چلائیں جائیں گی، سید ممتاز علی شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email