بلاول بھٹو آج سکھر کا دورہ کریں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج سکھر کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو این آئی سی وی ڈی اسپتال میں پی پی رہنما خورشید شاہ سے تعزیت کریں گے اور پھر ان کی رہائش گاہ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی پی چئیرمین بلاول بھٹو شام پانچ بجے خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کریں گے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو کی آمد سے قبل شہر میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

The post بلاول بھٹو آج سکھر کا دورہ کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email