پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے ، ترجمان پاک بحریہ

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ایرانی سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

The post پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے ، ترجمان پاک بحریہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email