ماضی کے الیکشن نے دکھ ہی دیا ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ماضی کے الیکشن نے دکھ ہی دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کچھ ادارے صحیح طریقے سے کام نہیں کررہے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی سی ایس کیو کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کررہے ہیں،  پی سی ایس آئی آر بھی وہ کام نہیں  کرپایا  جو اس کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ سولر پینل کے معیار کے لیے کوریا کے تعاون سے لیبارٹری لگا رہے ہیں اور پتھروں اور ماربل کے حوالے سے بزنس کا جائزہ لے رہے پیں۔

 شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن متنازعہ رہے ہیں سب جانتے ہیں الیکشن میں کیا ہوتا ہے تبھی 2023 کا الیکشن نیا طریقہ اپنایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن ٹیکنالوجی کے ساتھ کریں گے۔

انہوں نے مزید  بتایا کہ بجلی کی قیمتیں بڑھنے پر پریشانی ہے، سستی بجلی کے ہائیڈرل منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔

 شبلی فراز نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کا بڑھنا  ہمارے لیے سیاسی موت ہے،  اپوزیشن کو اس سسٹم سے متعلق آگاہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن بغیر کسی تصدیق کے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم پر تنقید نہ کریں ، کھلے دل کے ساتھ اپوزیشن کو الیکٹرانک سسٹم کو قبول کرنا چاہیے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

The post ماضی کے الیکشن نے دکھ ہی دیا ہے، شبلی فراز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email