شہباز شریف کے خلاف مضبوط کیسز کی بدولت لگتا نہیں کہ وہ زیادہ دیر جلسوں سے خطاب کر سکیں گے، فواد چوہدری 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف مضبوط کیسز کی بدولت لگتا نہیں کہ وہ زیادہ دیر جلسوں سے خطاب کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری حسین کا شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف نے مزار قائد پر مضحکہ خیز پریس کانفرنس کی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سیاست کو چھوڑ دیں اور اپنے وکیلوں کے ساتھ مشورہ کریں جبکہ لاکھوں لوگوں کا اسلام آباد میں اجتماع کرنے کی بجائے اپنے بھائی کو لندن  سے بلائیں اور پاکستان میں اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کروایں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف نواسے کی شادی پر کروڑوں روپے کا خرچ جبکہ دوسری طرف عوام کیلئے مہنگائی کا رونا رہتا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کی توجہ اس وقت افغانستان پر ہے لیکن مسلم لیگ  ن نے اس بارے میں ایک لفظ نہیں کہا جبکہ جس طرح ن لیگ کی لیڈر شپ عالمی طاقتوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے وہ باعث شرم ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری حسین کا مزید کہنا تھآ کہ مسلم لیگ ن میں پارٹی  کی صدارت کیلئے ٹاس ہوتا ہے،اس مرتبہ شہباز شریف صدر ہیں اگلی باری مریم نواز اور پھر شاہد خاقان عباسی کی ہوگی۔

The post شہباز شریف کے خلاف مضبوط کیسز کی بدولت لگتا نہیں کہ وہ زیادہ دیر جلسوں سے خطاب کر سکیں گے، فواد چوہدری  appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email