آزادی صحافت کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ آزادی صحافت کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے صحافتی تنظیموں، ایڈیٹرز، نیوز ڈائریکٹرز سمیت براڈ کاسٹنگ ایسو سی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی جس میں صحافیوں نے شہباز شریف سے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی، کونسل آف پاکستان نیوز ایڈیٹرز، پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسو سی ایشن، الیکٹرانک میڈیا نیوز ڈائریکٹرز، پی ایف یو جے اور کے یو جے کے نمائندے شامل تھے

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے صحافیوں کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

The post آزادی صحافت کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ، شہباز شریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email