شہبازشریف مسائل کے حل کے بجائے چوری بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، شہباز گلِ

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ شہبازشریف مسائل کے حل کے بجائے چوری بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والوں نے مہنگی ترین بجلی کے معاہدے کیے ہیں، چھوٹے شہروں کا بجٹ میٹروبس اور اورنج ٹرین لائن میں لگایا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تین دھائیوں سے ملک پر مسلط نااہلوں کو کبھی چھوٹے صوبوں کا خیال نہیں آیا ہے۔

انھوں نے شہباز شریف سے سوال پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر بتائیں کہ آپ نےعوامی مسائل کی قانون سازی میں کیا کردار ادا کیا ہے؟

The post شہبازشریف مسائل کے حل کے بجائے چوری بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، شہباز گلِ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email