شلپا شیٹی نے اپنے شوہر سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا؟ نئے انکشافات

بالی ووڈ کی ناموراداکارہ و ڈانسر شلپا شیٹی نے اپنے شوہر راج کندرا سے علیحدگی اختیار کرنے کا بارے میں سوچنا شروع کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق  شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا جب سے پورنو گرافی کیس میں گرفتار ہوئے ہیں ، اس وقت سے شلپا شیٹی کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹی کے قریبی دوست نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ راج کندرا کی مشکلات جلدی ختم ہونے والی نہیں ہیں اور ہر گُزرتے دن کے ساتھ اُن کے کیس میں مزید نئے انکشافات ہورہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کبھی پولیس اداکارہ کو تفتیش کے لیے بلاتی ہے تو کبھی گھر پر پولیس کا چھاپا پڑجاتا ہے، اس کے علاوہ اداکارہ کو مالی مسائل کا بھی سامنا ہے تاہم شلپا ان تمام مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچ رہی ہیں۔

شلپا شیٹی کے قریبی دوست نے کہا کہ ’شلپا شیٹی اپنے بچوں کو راج کندرا کے ناپاک پیسوں سے دور رکھنا چاہتی ہیں اور اسی وجہ سے اُنہوں نے اپنے شوہر سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکارہ کے دوست نے مزید کہا کہ شلپا بھارتی رئیلیٹی شو میں جج کے فرائض انجام دے کر اچھی خاصی رقم کما لیتی ہیں اور اس کے علاوہ وہ مزید فلموں میں کام کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں تاکہ اپنے بچوں کی بہترین تربیت کرسکیں۔

The post شلپا شیٹی نے اپنے شوہر سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا؟ نئے انکشافات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email