غیرجمہوری حکمران ماضی میں پاکستانیوں پر کوڑے برساتے تھے،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غیر جمہوری حکمران ماضی میں پاکستانیوں پر کوڑے برساتے تھے، اب نیا پاکستان میں کیمیکل اسپرے کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  زرداری نے لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر کیمیکل اسپرے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عوام کو دبانے کے لیئے ظالمانہ ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے،ایسا جمہوری حکومتوں میں نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نوجوان ڈاکٹرز پر کیمیکل اسپرے کرنے پر عوام کبھی معاف نہیں کرے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری  کا مزید کہنا تھا کہ   پیپلز پارٹی ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ ہے، ان کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔

The post غیرجمہوری حکمران ماضی میں پاکستانیوں پر کوڑے برساتے تھے،بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email