یشما گِل نے عورتوں کے حقوق کے بارے کیا کہا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ یشما گل نے عورت مارچ اور عورتوں کے حقوق کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔

حال ہی میں اداکارہ یشما گِل نے ایک ویب چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے کیرئیر سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔

اداکارہ یشما گل نے عورت مارچ کے حوالے سے کہا کہ عورت اللّہ کی محبوب مخلوق ہے اس لیے اللّہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کی ذمہ داری مرد کو دی ہے۔

یشما گِل نے انٹرویو میں عورتوں کے حقوق کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اللّہ تعالیٰ نے مرد کو یہ رتبہ دیا ہے کہ وہ عورت کا محافظ ہے اور اس کی کفالت کا ذمہ دار ہے تو اس کامطلب ہے کہ عورت اللّہ کی محبوب مخلوق ہےـ

اداکارہ نے کہا کہ عورت اللّہ کی محبوب مخلوق ہے، اس لیے اللّہ تعالیٰ یہ چاہتے ہیں کہ وہ محفوظ ہو اور اس کے کفالت کا کوئی ذمہ دار ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے عورت پر یہ چیز لازم ہے کہ وہ اپنے مرد کا قرآن میں دیے گئے احکامات کے مطابق جہاد برابر خیال رکھے۔

دوسری جانب یشما گِل نے مردوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی عورت آپ کا اس طرح خیال رکھے جیسے کہ وہ آپ کے لیے جہاد کر رہی ہے تو آپ کے لیے بھی یہ احکامات ہیں کہ آپ اسے پہلے ایسا ماحول دیں کہ عورت کو آپ سے اتنی محبت ہو اور کہ وہ آپ کے لیے یہ سب کچھ کرےـ

اداکارہ نے مزید کہا کہ  جو کچھ انہوں نے ابھی کہا وہ سب قرآن مجید میں موجود ہے لیکن لوگ ان باتوں کی گہرائی میں نہیں جاتے، لوگ صرف وہ سب دیکھنا چاہتے ہیں جو ان کے اپنے عقائد کے حساب سے انہیں اچھا لگ رہا ہو۔

The post یشما گِل نے عورتوں کے حقوق کے بارے کیا کہا؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email