دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن پاکستان پیچھے جارہا ہے، مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آج دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن پاکستان پیچھے کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ جعلی حکمرانوں کی تین سالہ کارکردگی پر اتنا تبصرہ کروں گا کہ انہوں نے پاکستان کو غیر محفوظ ریاست بنا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسی صورتحال میں خاموش نہیں رہ سکتے، پی ڈی ایم کے جلسوں کا تسلسل کورونا وبا کی وجہ سے رکا، پی ڈی ایم زندہ ہے، پی ڈی ایم فعال ہے اور پی ڈی ایم کا سفر رواں دواں ہے۔

The post دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن پاکستان پیچھے جارہا ہے، مولانا فضل الرحمن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email