سول ایوی ایشن اتھارٹی ائیر ٹریفک کنڑول نے نوٹیفیکشن جاری کردیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی ائیر ٹریفک کنڑول نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹگری سی میں شامل ملک سے اقوام متحدہ کے خصوصی وفد کو پاکستان آمد کی اجازت دے دی  گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کورونا صورتحال اور کیٹیگری سی ممالک سے مسافروں کی آمد کا معاملہ ہے۔

سی اے اے  کے نوٹیفیکشن کے  مطابق یو این امن مشن کے پانچ ارکان کو اجازت نامہ دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر آج بینکاک سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

سی اے اے  کے نوٹیفیکشن کے  مطابق پاکستان سے اگلے سفر کے لئے پرواز کی تبدیلی یا منسوخی کی صورت میں منظوری کا 15 دن کا وقت ہوگا ۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہو گا جبکہ 7  سے 10 روز کے لئے قرنطینہ بھی کرنا ہو گا۔

سی اے اے  کے نوٹیفیکشن کے  مطابق اقوام متحدہ کے وفد کو پاکستان میں کووڈ پروٹوکولز پر عمل کرنا لازم ہوگا جبکہ پاکستان آمد پر رییڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا  ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفد کے ارکان کا تعلق امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ،سوئیڈن اور تھائی لینڈ سے ہے۔

The post سول ایوی ایشن اتھارٹی ائیر ٹریفک کنڑول نے نوٹیفیکشن جاری کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email